گندم کی قیمت میں اضافے کیخلاف سکردو میں احتجاج کا 19 واں روز
13 Jan 2024 18:55
کل اتوار کے روز آستانہ چونگی سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ پلان بی کے تحت سکردو کے ہر محلے سے ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ گندم کی قیمت میں اضافے کیخلاف سکردو میں مسلسل انیسویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ گزشتہ سال 26 دسمبر کو شروع ہونے والا احتجاج کا سلسلہ آج تک جاری ہے، حکومت کیساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں پلان بی پر عملدرآمد کا اعلان کیا گیا ہے۔ انیسویں روز احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی اور غلام حسین اطہر نے پلان بی کا اعلان کیا جس کے تحت کل سے سکردو میں یادگار چوک پر احتجاج سے پہلے ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور پہلے مرحلے میں کل اتوار کے روز آستانہ چونگی سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ پلان بی کے تحت سکردو کے ہر محلے سے ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1108871