QR CodeQR Code

ملتان، میں ''تکریم شہداء کانفرنس'' کا انعقاد

10 Jan 2024 01:02

تکریم شہداء کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ اقتدار حسین نقوی اور علامہ وسیم عباس معصومی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ کانفرنس میں شہداء کی تصویری نمائش اور ماحول سازی بھی کی گی۔


اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس میں ''تکریم شہداء کانفرنس'' کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں کثیر تعداد میں مومنین و علمائے کرام نے شرکت کی اور شہر کے معروف شعراء و منقبت خوانوں نے تکریم شہداء کانفرنس میں منقبت خوانی کرکے شہداء سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ تکریم شہداء کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، سرپرست النور اسلامک سنٹر علامہ وسیم عباس معصومی نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ کانفرنس میں شہداء کی تصویری نمائش اور ماحول سازی بھی کی گی، اس موقع پر وحدت یوتھ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید سجاد نقوی اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وجاہت علی مرزا نے تکریم شہداء کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1108112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1108112/1/ملتان-میں-تکریم-شہداء-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com