QR CodeQR Code

لاہور، سالانہ خواتین کانفرنس

3 Jan 2024 19:10

کانفرنس سے خطاب میں علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ماں کا کردار اس وقت کار پیغمبری بنتا ہے جب ماں اپنی آغوش میں ایسی اولاد کی پرورش کرے جو معاشرے کی رَو میں بہنے اور اس کے فساد کے رنگ میں رنگنے کی بجائے ان راہوں پر چلے جن کا نشان انبیا کرامؑ اور آئمہ ہدیٰ علیہم السلام دے چکے ہیں اور خود ان راہوں کے راہی رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یوم ولادت با سعادت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا، یوم تکریم مادر، یوم خواتین اور یوم تاسیس جامعہ ام الکتاب کی مناسبت سے سالانہ کانفرنس بعنوان غزہ کی خواتین کا فاطمی حماسہ جامعہ ام الکتاب میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے ممتاز علمی، دینی، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں خواتین شریک ہوئیں۔ کانفرنس سے خطاب میں علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ماں کا کردار اس وقت کار پیغمبری بنتا ہے جب ماں اپنی آغوش میں ایسی اولاد کی پرورش کرے جو معاشرے کی رَو میں بہنے اور اس کے فساد کے رنگ میں رنگنے کی بجائے ان راہوں پر چلے جن کا نشان انبیا کرامؑ اور آئمہ ہدیٰ علیہم السلام دے چکے ہیں اور خود ان راہوں کے راہی رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1106760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1106760/1/لاہور-سالانہ-خواتین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com