QR CodeQR Code

قاسم سلیمانی ایک مزاحمتی فکر و کردار کا نام ہے

کراچی میں شہداء و مدافعین القدس کانفرنس

3 Jan 2024 01:50

کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ قاسم سلیمانی آج ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن ہم انہیں کبھی بھلا نہیں سکتے، جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے جہان اسلام کے لئے پیش کر دیئے، ایک دن ضرور آئے گا، قدس آزاد ہوگا اور تمام مسلمان قدس میں نماز ادا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام امام بارگاہ المحسن فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کراچی میں شہداء و مدافعین القدس کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قران مجید و حدیث کساء سے ہوا جس کی سعادت مولانا طاہر حبیب مرزا نے حاصل کی اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سکندر زیدی و حسین شاہ رحمانی نے پیش کی، منقبت و سلام ڈاکٹر جاوید منظر، میثم کشمیری، ظہیر جارچوی، عباس نقوی نے پیش کیا۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض علامہ کامران حیدر عابدی نے انجام دیئے۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر خانہ فرھنگ ایران ڈاکٹر سعید طالبی نیا تھے جبکہ دیگر مقررین میں مولانا ناصر مہدوی، ڈاکٹر ثروت عسکری، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جمیعت علمائے پاکستان کے مولانا سید عقیل انجم قادری، مجلسِ وحدت مسلمین کے مولانا سید احمد اقبال رضوی ، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مولانا مرزا یوسف حسین، جعفریہ الائنس پاکستان کے علامہ باقر حسین زیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما مولانا ناظر عباس تقوی، مولانا سجاد حاتمی، علامہ فرقان حیدر عابدی، فلسطین فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابومریم، بیرسٹر سرفراز علی میتلو شامل تھے۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ہم جن شہداء کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں، وہ ظالموں کے سامنے مظلومین جہاں کی ڈھال تھے، شہداء کا پاکیزہ خون اسلام کی آبیاری کا موجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی ایک مزاحمتی فکر و کردار کا نام ہے، قاسم سلیمانی آج ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن ہم انہیں کبھی بھلا نہیں سکتے، جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے جہان اسلام کے لئے پیش کر دیئے، ایک دن ضرور آئے گا، قدس آزاد ہوگا اور تمام مسلمان قدس میں نماز ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1106515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1106515/1/کراچی-میں-شہداء-مدافعین-القدس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com