کھرمنگ اور شگر میں مظاہرے
29 Dec 2023 11:36
کھرمنگ میں مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی اور شبیر مایار نے کی۔ شگر میں عوام نے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا۔
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی اتحاد کی کوارڈینیشن کمیٹی کی کال پر گندم کی قیمت میں ہوشربا اضافے اور سبسڈی کے خاتمے کے خلاف تیسرے روز بھی سکردو کی خون جما دینے والی سردی میں یادگار چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سکردو کے بعد احتجاج کا دائرہ کھرمنگ اور شگر میں بھی پھیل گیا۔ سیاچن روڈ کو سینکڑوں لوگوں نے بلاک کرکے گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ کھرمنگ میں مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی اور شبیر مایار نے کی۔ شگر میں عوام نے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 1105621