ایم ڈبلیو ایم ضلع نگر کی حلف برداری
21 Dec 2023 19:56
ضلع نگر کی نومنتخب کابینہ میں ڈاکٹر فیصل مہدی شہریاری صدر، ڈاکٹر محمد افضل کریمی جنرل سیکٹری، شیخ محمد عباس شاہد سیکٹری تبلیغات، شیخ یاور عباس یوسفی سیکٹری نشرواشاعت، محمد جواد سمائری سیکٹری تنظیمی امور، محمد تقی سیکٹری سیاسیات شامل ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین ضلع نگر کے نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ نومنتخب کابینہ سے ضلعی صدر ڈاکٹر فیصل مہدی شہریاری نے حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی سینئر نائب صدر شیخ نئیر عباس مصطفوی، صوبائی ترجمان حاجی غلام عباس، صوبائی رہنما و سابق مشیر الیاس صدیقی، سابق ممبر اسمبلی و صوبائی نائب صدر حاجی رضوان علی، صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت عارف حسین قنبری سمیت کثیر تعداد میں تنظیمی ذمہ داران موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1103903