کراچی میں وحدت امت و یکجہتی فلسطین کانفرنس
29 Nov 2023 23:33
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ امت کے پاس دفاع کا واحد راستہ اسلام کے محور پر اتحاد اور امریکی اہداف کا انکار ہے، حماس کی قابل فخر مقاومت کے بعد مسلم ممالک کی منافقت کا دور ختم ہوچکا، غاصب ریاست اسرائیل کے مقابلے کا واحد ذریعہ پرعزم اور مسلح مقابلہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیؐ کراچی کے تحت "وحدت امت و یکجہتی فلسطین کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں ملک کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام، مذہبی جماعتوں کے سربراہان، مشائخ عظام و اکابرین شریک ہوئے۔ شرکاء کانفرنس میں مولانا شکیل اختر جدون جمیعت علماء اسلام ایبٹ آباد، پروفیسر عبدالغفور راشد (نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان)، شیخ الحدیث مفتی مولانا محمد زبیر فہیم (صدر اتحاد المدارس العربیہ پاکستان)، قاری محمد یعقوب شیخ (مرکزی رہنما تحریک حرمت رسول)، مفتی علامہ سید قوی اللہ شاہ ترمذی، ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ سبزواری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہباز قلندر سہیون شریف)، کراچی میں متعین ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، پیر سید عثمان شاہ راشدی (فرزند صبغت اللہ راشدی پیر پگاڑا)، پیر سید محمد فرحان، علامہ ناظرعباس تقوی (ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان)، پروفیسر شمس الدین شگری، مفتی محمود الحسینی(رہنما جمعیت علماء اسلام پاکستان)، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، مفتی محمود مکرم (ناظم سندھ منہاج القرآن انٹرنیشنل)، مسلم پرویز، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، اسد اللہ بھٹو (مرکزی رہنما جماعت اسلامی)، مولانا منظر الحق تھانوی، مولانا ازہر شاہ ہمدانی، علامہ نثار قلندری (صدر مجلس ذاکرین امامیہ)، ایڈوکیٹ عامر علی، مفتی محمد داؤد (بین المذاہب ہم آہنگی فورم)، علامہ بدر الحسنین (عابدیہ مشن)، علامہ ضیغم عباس، مفتی رحمن و دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ: 1099133