کراچی میں فلسطینی شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان اجتماع (2)
21 Nov 2023 01:00
حامیان مظلومین فلسطین اجتماع کے دوران مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی، مولانا محمد امین شہیدی، مولانا ناظر عباس تقوی، مولانا سید نصرت عباس بخاری، مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا سید صادق رضا تقوی، مولانا اصغر شہیدی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر آیت اللہ غلام عباس رئیسی، مولانا حافظ سید حیدر نقوی، مولانا سید حسن ظفر نقوی، مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مولانا مختار امامی، مولانا علی نقی ہاشمی، مولانا عروج زیدی، مولانا سجاد مہدوی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، مولانا ڈاکٹر سید مظفر حسین رضوی، صدر آئی ایس او کراچی ظفر حیدر سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام و شیعہ رہنماء شریک تھے۔
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں حامیان مظلومین فلسطین پاکستان کے زیر اہتمام غزہ میں شہید ہونے والے پانچ ہزار سے زائد معصوم بچوں سمیت فلسطینی شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔ نشترپارک ہونے والے حامیان مظلومین فلسطین اجتماع میں ہزاروں بچوں و خواتین سمیت اہلیان کراچی نے بلاتفریق مذہب و مسلک اور ہر قسم کی سیاسی و گروہی وابستگی سے بالاتر ہو کر شرکت کی۔ اجتماع میں مختلف اسکولوں کے طلباء بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اجتماع گاہ میں غزہ فلسطین میں جاری بدترین اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال کی بھی منظر کشی کی گئی تھی۔ ہزاروں بچوں سمیت اہلیان کراچی نے پانچ ہزار سے زائد غزہ کے معصوم شہید بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ حامیان مظلومین فلسطین اجتماع میں ہزاروں کفن پوش پاکستانی معصوم بچوں نے منفرد انداز میں ٹیبلو پیش کرتے ہوئے اپنے فلسطینی بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ عظیم الشان اجتماع میں شریک ہزاروں کفن پو ش بچوں نے فرزند زہراء (س) حجت خدا حضرت امام مہدی (عج) سے تجدید عہد بھی کیا۔ عظیم الشان حامیان مظلومین فلسطین اجتماع میں امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل کے ڈاکٹرز نے ٹیبلو کے ذریعے غزہ فلسطین میں شہید ہونے والے سینکڑوں ڈاکٹرز و پیرا میڈکل اسٹاف کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ عظیم الشان اجتماع میں ہزاروں شرکاء نے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ حامیان مظلومین فلسطین اجتماع کے دوران مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی، مولانا محمد امین شہیدی، مولانا ناظر عباس تقوی، مولانا سید نصرت عباس بخاری، مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا سید صادق رضا تقوی، مولانا اصغر شہیدی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر آیت اللہ غلام عباس رئیسی، مولانا حافظ سید حیدر نقوی، مولانا سید حسن ظفر نقوی، مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مولانا مختار امامی، مولانا علی نقی ہاشمی، مولانا عروج زیدی، مولانا سجاد مہدوی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، مولانا ڈاکٹر سید مظفر حسین رضوی، صدر آئی ایس او کراچی ظفر حیدر سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام و شیعہ رہنماء شریک تھے۔
خبر کا کوڈ: 1097091