QR CodeQR Code

کرگل کشمیر میں انڈین مائناریٹی فاؤنڈیشن کی ایک روزہ کانفرنس منعقد

17 Nov 2023 09:40

علماء کرم نے بھرپور شرکت کی اور اپنی تقاریر میں کرگلی عوام کے مشکلات و مسائل کا تذکرہ کیا جن کا برسوں سے استحصال کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سرینگر میں گزشتہ دنوں انڈین مائناریٹی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کا ایک پروگرام منعقد ہوا، اسی نہج کا ایک پروگرام کرگل میں بھی منعقد کیا گیا۔ پروگرام مولانا فیروز ربانی، مولانا بشیر احمد اور مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی اور مولانا شیخ صادق بلاغی، سجاد کرگلی اور حکیم محمد الیاس اور متعدد علماء کرام و بعض فلاحی اداروں کے معزز افراد کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں علماء کرم نے بھرپور شرکت کی اور اپنی تقاریر میں کرگلی عوام کے مشکلات و مسائل کا تذکرہ کیا جن کا برسوں سے استحصال کیا جارہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ کرگلی عوام نے وعدوں کے بوسیدہ چھتوں تلے مشکلات کی بارش کو جھیلا اور ابھی تک کسی بھی فرد نے ان حقائق کا سامنا نہیں کیا اور نہ ہی ان کی صعوبتوں کو اچھی طرح سمجھ کر اسے حل کرنے کی کوشش کی۔ انڈین مائناریٹی فاؤنڈیشن کے کنوینر ڈاکٹر ستنام سنگھ سندھو نے مولانا سید کلب رشید رضوی کی کاوشوں سے کرگل پہنچ کر کیپٹن وکرم بترا کے نام سے 25 لاکھ روپے کی اسکالرشپ کا اعلان کیا۔ اس دوران مولانا کلب رشید رضوی نے کرگلی عوام کا مشکلات سے رہائی کی یقین دہانی کی۔


خبر کا کوڈ: 1096123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1096123/1/کرگل-کشمیر-میں-انڈین-مائناریٹی-فاؤنڈیشن-کی-ایک-روزہ-کانفرنس-منعقد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com