سراج الحق کا ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کا دورہ
14 Nov 2023 12:30
امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا وفد کے ہمراہ ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون کا دورہ، سربراہ ادارہ منہاج الحسینؑ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال بالخصوص غزہ فلسطین اور ملکی سیاسی و سماجی حالات اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سراج الحق نے علامہ محمد حسین اکبر کو 19 نومبر کو کمپیس پل پر ہونیوالے غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ادارہ منہاج الحسینؑ کے علماء و طلبہ و طالبات غزہ مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ سراج الحق نے کہا کہ امت کے مسائل کا حل وحدت میں مضمر ہے، امت کو متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ فلسطین عربوں کا نہیں بلکہ امت کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس کے حل کیلئے ملت جعفریہ پاکستان پوری امت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی نے فلسطینیوں کو مایوس کیا، جس کا پوری امت کو دکھ ہے۔ آخر میں امیر جماعت اسلامی نے ادارہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سراج الحق کو ادارہ کی مطبوعات پیش کی گئیں۔ وفد میں شامل خطیب مسجد منصورہ عبدالقیوم گجر، ڈاکٹر سلیم انجم ،عبدالعزیزعابد، اکرم شاہین، رانا ریاض شامل تھے جبکہ علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ حسن رضا باقر، علامہ سجاد جوادی، مولانا جعفرعباس، سید عباس زیدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1095549