QR CodeQR Code

لاہور، امامیہ سکاوٹس کی مزار اقبالؒ پر حاضری

10 Nov 2023 19:18

مصنف : تصور حسین شہزاد

امامیہ چیف سکاوٹ علی زین کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال کی فکر سے ہی برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نیا ملک ملا، لیکن افسوس کہ بعد میں آنیوالے حکمرانوں نے فکر اقبالؒ کو فراموش کر دیا جس کے باعث ملک نے تو آزادی حاصل کرلی، لیکن قوم انگریزوں کی غلامی سے نہ نکل سکی۔


اسلام ٹائمز۔ یوم اقبالؒ کی مناسبت سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے سکاوٹس کے دستے نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی، سلامی پیش کی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ گزشتہ روز مزار اقبالؒ پر حاضری دینے والے سکاوٹس کے دستے کی قیادت امامیہ چیف سکاوٹس علی زین نے کی جبکہ دیگر سکاوٹس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امامیہ چیف سکاوٹ علی زین کا کہنا تھا کہ فکر اقبالؒ ہی راہ انقلاب دکھاتی ہے، ایران کے انقلاب میں بھی اقبالؒ کی فکر ہی کار فرما تھی، علامہ محمد اقبال نے قوم کو خودی کا درس دیا اور آج بھی فکر اقبالؒ پر عمل کرکے معاشرے کو غلامی سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1094649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1094649/1/لاہور-امامیہ-سکاوٹس-کی-مزار-اقبال-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com