QR CodeQR Code

لاہور، فلسطین میں صحافیوں کے قتل عام کیخلاف مظاہرہ

10 Nov 2023 17:56

مظاہرہ لاہور پریس کلب کے باہر المصطفیٰ جرنلسٹس ویلفیئر فورم کی جانب سے کیا گیا، مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جس سے کسی جائز کام کی توقع عبث ہے، رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بچوں سمیت خواتین کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کیخلاف عالمی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہونیوالے صحافیوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر المصطفیٰ جرنلسٹس ویلفیئر فورم کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت راجہ ریاض، انصار زاہد، احمد ہمایوں خان، ندیم بسرا، حسنین ترمذی اور تصور شہزاد نے کی، جبکہ اس موقع پر وسیم شاہ، مبشر حسین شیخ، حسنین اخلاق، صائمہ نواز، شبیر صادق، قمر بھٹی، شہزاد چودھری، فرزانہ چودھری، محمد عاصم، ارشاد ناصر، میم سین بٹ، طارق شاہد ستی سمیت دیگر صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس نے شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف نعرے درج تھے۔


خبر کا کوڈ: 1094627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1094627/1/لاہور-فلسطین-میں-صحافیوں-کے-قتل-عام-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com