QR CodeQR Code

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا مرکز فلسطین کیمپ

10 Nov 2023 00:59

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر معراج الہدی، محمد حسین محنتی، محفوظ یار خان، علامہ باقرزیدی، علامہ مختار امامی، علی حسین نقوی، یونس بونیری، اسرار عباسی، علامہ عقیل انجم قادری، پیر اظہر علی ہمدانی، مفتی شہریار داؤد، علامہ صادق رضا تقوی، مگن سنگھ، آغا شیرازی، عابدہ آغا، ابراہیم بسمل، عباس کشمیری سمیت دیگر نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کراچی میں نمائش بس اسٹاپ کے مقام پر پانچ روزہ مرکز فلسطین کیمپ قائم کردیا ہے۔  مرکز فلسطین کیمپ کی افتتاحی تقریب بدھ کی شب کو ہوئی جس میں پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب صدیقی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ افتتاحی تقریب میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدی، محمد حسین محنتی، متحدہ قومی موومنٹ کے محفوظ یار خان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علامہ باقر زیدی، علامہ مختار امامی، علی حسین نقوی، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ عقیل انجم قادری، پاکستان مسلم لیگ ن کے پیر اظہر علی ہمدانی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ثاقب نوشاہی، معروف مذہبی اسکالر مفتی شہریار داؤد، علامہ صادق رضا تقوی، پیر معاذ علی نظامی، جمیعت اہل حدیث سے مفتی مرتضیٰ رحمانی، پاکستان سکھ یوتھ کونسل کے چیئرمین مگن سنگھ، سماجی رہنما آغا شیرازی، عابدہ آغا، ابراہیم بسمل، عباس کشمیری سمیت دیگر نے شرکت کی اور افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ سیاسی و مذہبی قائدین نے دستخطی مہم میں حصہ لیا اور بعد ازاں عوام میں فلسطینی جھنڈے بھی تقسیم کئے۔


خبر کا کوڈ: 1094543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1094543/1/فلسطین-فاؤنڈیشن-پاکستان-کا-مرکز-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com