QR CodeQR Code

علامہ حسن ظفر نقوی کی رہائشگاہ پر جشن صادقین، غزہ کے شہداء اور مجاہدین کو خراج تحسین

5 Nov 2023 01:27

جشن میں علامہ باقر زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ شبیر الحسن طاہری، علامہ رجب علی بنگش، علامہ نثار احمد قلندری، مولانا سجاد شبیر رضوی، مولانا فدا حسین شگری، مولانا عنایت علی رحیمی، رضی حیدر رضوی کے علاوہ شعرائے کرام کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔


اسلام ٹائمز۔ معروف شیعہ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کی کراچی میں رہائشگاہ "العارف" پر محفل میلاد جشن صادقین  کا انعقاد کیا گیا جس میں شعرا اور منقبت خواں حضرات نے نعت و منقبت کے نذرانے کے ساتھ فلسطین اور غزہ کے شہداء اور مجاہدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ جشن میں علامہ باقر زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ شبیر الحسن طاہری، علامہ رجب علی بنگش، علامہ نثار احمد قلندری، مولانا سجاد شبیر رضوی، مولانا فدا حسین شگری، مولانا عنایت علی رحیمی، رضی حیدر رضوی کے علاوہ شعرائے کرام میں کوثر نقوی (صدارت)، شوذب کاظمی (ملتان)، موسی کاظم (حیدرآباد)، شاعر حسین شاعر، سخاوت علی نادر، کشور عدیل جعفری، توقیر تقی، م م مغل، مفتی نور سہارنپوری، اسد ظفر نقوی، عدنان عکس، خمار زیدی،  دلشاد زیدی، جریر رضا زیدی اور مختلف منقبت خواں جس میں دانیال نقوی، حیدر علی زیدی، عارف مانی اور ملتان سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے معروف منقبت خواں فہیم ساجد کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور سامعین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ سید حسن ظفر نقوی صاحب نے فلسطینی مجاہدین سے اظہار یکجہتی کے طور پر چند اشعار اور مولائے کائنات حضرت علی علیہ اسلام کی شان میں منقبت کا نذرانہ ہدیہ کیا۔ پروگرام کی نظامت مشہور و معروف نظامت کار شجاع عباس ایڈوکیٹ نے اپنے روائتی اور دلچسپ انداز میں پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 1093423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1093423/1/علامہ-حسن-ظفر-نقوی-کی-رہائشگاہ-پر-جشن-صادقین-غزہ-کے-شہداء-اور-مجاہدین-کو-خراج-تحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com