لاہور، یکجہتی فلسطین ریلی
3 Nov 2023 20:49
حمایت فلسطین ریلی کے شرکاء سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ حیرت ہے، ہم نے نبی کریم(ص) کی حدیث کو فراموش کر دیا جس میں آپ (ص) نے امت کو جسد واحد قرار دیا تھا، آج مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور ہمارے حکمران مذمت تک نہیں کرتے، بلکہ فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنیوالوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام جامع مسجد صاحب الزمانؑ اسلام پورہ سے نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے "حمایت فلسطین ریلی" نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین لاہور نجم عباس خان نے کی۔ جبکہ علامہ ظہیرالحسن، آفتاب علی ہاشمی، حسن رضا نقوی، اخلاق جعفری اور آئی ایس او کے رہنما ارتضیٰ باقر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں اسرائیلی جارحیت اور مسلم حکمرانوں کی شرمناک خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے، ہم نے نبی کریم(ص) کی حدیث کو فراموش کر دیا جس میں آپ (ص) نے امت کو جسد واحد قرار دیا تھا، آج مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور ہمارے حکمران مذمت تک نہیں کرتے، بلکہ فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنیوالوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1093138