لاہور، علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی برسی
30 Oct 2023 20:19
لاہور میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکہ اگر اسرائیل کی سرپرستی نہ کرتا تو یہ بہت پہلے ختم ہو چکا ہوتا، فلسطین کا وسیع انٹیلیجنس نیٹ ورک ہونے کے باوجود اسرائیل کو 7 اکتوبر کے حماس کی طرف سے حملے کی خبر تک نہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران فلسطینی بھائیوں کیساتھ ہر طرح سے کھڑا ہے اور ہم ان کی مدد جاری رکھیں گے، اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، ان شاءاللہ اسے ہر صورت ختم ہونا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ کے سابق نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی کی تیسری برسی کی تقریب جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہوئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، مولانا مہدی نقوی، مولانا افتخار نقوی، مفتی شبیر عثمانی، مفتی گلزار نعیمی اور دیگر نے خطاب کیا۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے برسی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہر طرح سے فلسطین کی مدد کی ہے، صفحہ ہستی سے فلسطین نہیں، اسرائیل ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالم کفر متحد ہو چکا ہے، مسلمانوں کو متحد ہو کر فلسطین کے پیچھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، ایران یمن لبنان عراق سے فلسطینیوں کی مدد کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1092204