QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کی فلسطینی سفارت خانے آمد

26 Oct 2023 08:01

اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے آمد کے موقع پر سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی فلسطین کے سفارت خانے آمد، انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کا فلسطینی سفارت کار احمد جواد امین ربیعی سے ملاقات میں غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو کو فلسطینی سفارت کار احمد جواد امین ربیعی نے فلسطینی مزاحمت کا علامتی رومال پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے فلسطینی قیادت کیساتھ مل کر پوری دنیا میں فلسطین کا مقدمہ لڑا۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہسپتال پر بمباری کرکے یہ ثابت کردیا کہ اس کا وجود دنیا کیلئے ایک سکیورٹی رسک ہے۔ اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے آمد کے موقع پر سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنےکیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 1091140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1091140/1/بلاول-بھٹو-کی-فلسطینی-سفارت-خانے-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com