بھلوال، حمایت فلسطین ریلی
24 Oct 2023 09:29
شہید راجہ اقبال حسین یونٹ بھلوال کی جانب سے مرکزی امامبارگاہ بھلوال تا میونسپل کمیٹی نکالی گئی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں حمایت فلسطین مہم جاری ہے۔ ملک بھر کے دوسرے اضلاع اور علاقوں کی طرح امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن شہید راجہ اقبال حسین یونٹ بھلوال کی جانب سے بھی مرکزی امامبارگاہ بھلوال تا میونسپل کمیٹی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صہیونی اسرائیلی حکومت کی مذمت کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ واضح رہے کہ ریلی میں آئی ایس او کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
خبر کا کوڈ: 1090663