QR CodeQR Code

لاہور، حمایت فلسطین ریلی

24 Oct 2023 08:44

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کیجانب سے تحریکِ آزادی القدس کے تحت پنجاب اسمبلی تا پریس کلب حمایت مظلومین فلسطین ریلی نکالی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں حمایت فلسطین مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کیجانب سے تحریکِ آزادی القدس کے تحت پنجاب اسمبلی تا پریس کلب حمایت مظلومین فلسطین ریلی نکالی گئی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری برادر محمد شہریار نے شرکاء سے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ ریلی میں خواتین، بچوں سمیت آئی ایس او کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1090658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1090658/1/لاہور-حمایت-فلسطین-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com