QR CodeQR Code

فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم کی ریلی

21 Oct 2023 15:57

شاہراہ فیصل پر منعقدہ احتجاجی ریلی سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر جمیل راٹھور، جے یو آئی (ف) کے مفتی عطا اللہ، علامہ راشد محمد سومرو، جی ڈی اے رہنما ناہید عباسی، مسلم لیگ فنکشنل کے سردار عبدالرحیم، جمعیت اہلحدیث کے عبدالخاق فریدی، اے این پی کے شاہی سید سمیت دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ اس موقع پر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی سمیت دیگر متحدہ رہنما بھی موجود تھے۔ ریلی میں ایم کیو ایم کارکنان سمیت جے ڈ ی اے، اے این پی، جے یو آئی کے ممبران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شاہراہ فیصل پر منعقدہ احتجاجی ریلی سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، اہل سنت عالم دین ڈاکٹر جمیل راٹھور، جے یو آئی (ف) کے مفتی عطا اللہ، جے یو آئی (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمد سومرو، جی ڈی اے کی رہنما ناہید عباسی، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار عبدالرحیم، جمعیت اہلحدیث کے عبدالخاق فریدی، اے این پی کے شاہی سید، رکن ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کشور زہرا، اشرف قربان، انصار برنی ٹرسٹ کے انصار برنی، مسلم لیگ (ن) کے اسد عثمانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1090077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1090077/1/فلسطینی-مسلمانوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-ایم-کیو-کی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com