QR CodeQR Code

لاہور، آئی ایس او پاکستان کی استقامت فلسطین کانفرنس

14 Oct 2023 14:46

مقررین کا کہنا تھا کہ آج فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونا ہر مسلمان کا فرض ہے عالم کفر اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے تو ہم فلسطین کا ساتھ کیوں نہیں دیتے آج کی حماس 30 سال پہلے والی نہیں، حزب اللہ اس کے ساتھ ہے اسرائیل کی پوری طاقت فیل ہو چکی ہے، یہ کربلا سے سبق لینے کا نتیجہ ہے یہ کربلا کا درس ہے کہ حماس جان دینے کے لئے آگے بڑھ رہی ہے، اور اسرائیلی جان بچانے کے لئے چھپ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام '' استقامت فلسطین کانفرنس'' کا لاہور میں انعقاد ہوا۔ کانفرنس کا انعقاد آئی ایس او کے مرکزی کنونشن "قرآن و اہلبیت "کے موقع پر کیا گیا۔ کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی، سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان، سابق وزیر تعلیم منیر گیلانی اور مرکزی صدر آئی ایس او حسن عارف نے خطاب کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حماس نے اسرائیل کے خلاف بروقت آپریشن کیا۔ فلسطینیوں نے استقامت کیساتھ آزادی کی تحریک کو زندہ رکھا۔ فلسطینی ضرور کامیاب ہوں گے امریکہ اور برطانیہ ڈھٹائی کیساتھ قابض اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس عالم اسلام سیاسی اور مسلکی شدت کا شکار ہے، ایران اور لبنان سے حماس کو تعاون حاصل ہے، جبکہ باقی مسلم ممالک نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1088388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1088388/1/لاہور-ا-ئی-ایس-او-پاکستان-کی-استقامت-فلسطین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com