QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ملیر کراچی کے تحت یکجہتی فلسطین ریلی

13 Oct 2023 23:52

احتجاجی ریلی سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا محمد علی زیدی الحسینی، مولانا بلاول فائزی، مولانا انصاف علی حیدری، صدر ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، صابر عمران و دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ حیدر علی زیدی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مظلومین و مجاہدین فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اور غاصب اسرائیل کے بدترین مظالم کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میںبعد نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور جامع مساجد اور پریس کلبوں کے باہر مظاہرے منعقد کئے گئے۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر گلشن حدید یونٹ کی جانب سے بعد نماز جامع مسجد جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن تا اللہ والا چوک فیز 1 تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا محمد علی زیدی الحسینی، مولانا بلاول فائزی، مولانا انصاف علی حیدری، صدر ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، صابر عمران و دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ حیدر علی زیدی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈ اور فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، آخر میں امریکہ اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1088225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1088225/1/ایم-ڈبلیو-ملیر-کراچی-کے-تحت-یکجہتی-فلسطین-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com