QR CodeQR Code

کراچی میں جشن مزاحمتِ فلسطین مظاہرہ

9 Oct 2023 00:26

پریس کلب کے باہر مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عرب حکومتیں کو اسرائیل کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رہی تھیں ان کو جان لینا چاہیئے کہ اسرائیل کا وجود زیادہ دیر باقی رہنے والا نہیں ہے لہٰذا اپنے غلط اقدامات کو قبل از وقت درست کرلیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر  کراچی پریس کلب کے سامنےفلسطینی مزاحمت کی اسرائیل کے مقابلہ میں عظیم الشان کامیابی پر جشن فتح و مزاحمت کے عنوان سے مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔مظاہرے میں شہر بھر کی سیاسی و مذہبی قیادت سمیت سول سوسائٹی اور این جی اوز سمیت طلباء و طالبات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکائے مظاہرہ نے ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور طوفان اقصیٰ کے پلے کارڈ اٹھا کر فلسطینی مزاحمت سے اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعلان کر رہے تھے۔مظاہرے سےجماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ عقیل انجم قادری، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، ارم بٹ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ثاقب نوشاہی، معروف اسکالر محمود عالم جہانگیری، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، جمعیت اہلحدیث کے مفتی مرتضیٰ رحمانی، اہلسنت رابطہ کونسل کے رہنما مسرور ہاشمی، معروف نعت خوان صاحبزادہ معاذ نظامی، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، سکھ رہنما مگھن سنگھ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عرب حکومتیں کو اسرائیل کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رہی تھیں ان کو جان لینا چاہیئے کہ اسرائیل کا وجود زیادہ دیر باقی رہنے والا نہیں ہے لہٰذا اپنے غلط اقدامات کو قبل از وقت درست کرلیں۔ آخر میں امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1086954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1086954/1/کراچی-میں-جشن-مزاحمت-فلسطین-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com