کراچی میں شیعہ تنظیموں کا اجلاس، مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کی مذمت
3 Oct 2023 23:03
اجلاس میں شہر کراچی میں تکفیری اور فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کی فعالیت اور ریاستی اداروں کی جانب سے عدم کاروائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ قانونی معاملات کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شیعہ تنظیموں کا اہم اجلاس ماہ ربیع الاوّل اور مجودہ حالات کے تناظر میں مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری کی رہائش قلندری ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں تفصیل سے موجودہ حالات و واقعات پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں بارہ ربیع الاوّل کے موقع پر مستونگ اور ہنگو میں ہونے والی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں شہر کراچی میں تکفیری اور فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کی فعالیت اور ریاستی اداروں کی جانب سے عدم کاروائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ قانونی معاملات کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔
اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا ناظر عباس تقوی، صوبائی رہنما علامہ کامران عابدی، کراچی کے صدر مولانا حسن رضا، کراچی کے جنرل سیکریٹری مولانا سجاد حاتمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنما سید علی حسین نقوی، کراچی کے پولیٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن، صدر مجلس ذاکرین امامیہ علامہ نثار احمد قلندری، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رکن نظارت مولانا عقیل موسیٰ اور کراچی کے جنرل سیکریٹری سروش زیدی، لیگل ونگ کے اسد گوکل اور محمد مہدی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1085700