QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت عوامی جلسہ

2 Oct 2023 02:12

جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہر کراچی دیکھ لو تمہارے وارث اور نگہبان واپس آگئے ہیں، 22 اگست کے بعد ایم کیو ایم بکھر نہیں رہی نکھر رہی ہے، تبدیل نہیں ہورہی تجدید ہورہی ہے، انتخابات ہماری منزل نہیں ہماری منزل کا راستہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ملیر سعود آباد روڈ پر عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی، خواجہ اظہار الحسن، عبدالوسیم و اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست سینیٹرز سید فیصل سبزواری اور خالدہ اطیب نے شرکت کی۔ اس موقع پر حق پرست سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، حق پرست بزرگوں، ماؤں، بہنوں، عوام اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1085323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1085323/1/ایم-کیو-پاکستان-کے-تحت-عوامی-جلسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com