جامعہ عروة الوثقیٰ کے زیراہتمام عظیم الشان وحدت امت کانفرنس(پارٹ ٹو)
1 Oct 2023 19:18
کانفرنس سے خطاب میں علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ اس وقت عالم اسلام کے پاس اپنی قوموں کے مفادات کے تحفظ کیلئے واحد راستہ اسلام کے محور پر اتحاد قائم کرنا اور دشمنوں اور مستکبرین کے سامراجی اہداف کا انکار ہے۔ یہ عظیم مجموعہ جس کا نام امت مسلمہ ہے، اپنے وجود اور اپنے حقوق کے دفاع کے تمام وسائل سے بہرہ ور ہے۔ عالم اسلام کو آج اپنے عزت وقار کیلئے قدم بڑھانا چاہئے، اپنی خود مختاری کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔
اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروة الوثقی لاہور میں ہفتہ وحدت اور جشن میلاد مسعود نبی کریم ﷺ و امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے وحدت امت کانفرنس بعنوان "وحدت امت میں اصحاب رسول کا کردار" منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی، جبکہ ملک کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام، مذہبی جماعتوں کے سربراہان، مشائخ عظام و اکابرین شریک ہوئے۔ شرکاء کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، پیر دیوان احمد مسعود چشتی، پیر نقیب الرحمن، پیر سید محمد شمس الرحمان مشہدی، پیر سید حبیب عرفانی، سجادہ نشین دربار بری امام سركار اسلام آباد پیر سید حیدر علی گیلانی، پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور، مرکزی رہنما جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ، مفتی زبیر فہیم، پیر عثمان فرید چشتی، قونصل جنرل ایران موحد فرد، پیر محمد جنید امین، پیر غلام رسول اویسی، مفتی شاہ حسین گردیزی، جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی، پیر مخدوم ندیم ہاشمی، مفتی معرفت حسین شاہ، جسٹس نذیر غازی و دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ: 1085245