عید میلاد النبیؐ، ملیر کراچی میں استقبالیہ کیمپ اور سبیل
30 Sep 2023 23:27
11 ربیع الاول کو نماز مغربین سے شروع ہونے والا یہ کیمپ 12 ربیع الاول نماز ظہر تک جاری رہا جس میں شیعہ سنی علماء و مشائخ و عوام نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا جبکہ حاضرین کی ٹھنڈے مشروبات اور مٹھائی سے تواضع کی گئی جبکہ شرکائے جلوس پر گلپاشی بھی کی گئی۔
اسلام ٹائمز۔ جشن ولادت رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے پرمسرت موقع پر بفرمان امام خمینی ؒ ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کراچی جعفرطیار یونٹ ضلع ملیر، آئی ایس او جعفرطیار یونٹ اور اہلیان جعفرطیار سوسائٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی شرکائے جلوس عید میلادالنبیﷺ کے استقبال کیلئے دو روزہ مرکزی سبیل اور استقبالیہ کیمپ ناد علیؑ اسکوائر پر لگایا گیا، 11 ربیع الاول کو نماز مغربین سے شروع ہونے والا یہ کیمپ 12 ربیع الاول نماز ظہر تک جاری رہا جس میں شیعہ سنی علماء و مشائخ و عوام نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا جبکہ حاضرین کی ٹھنڈے مشروبات اور مٹھائی سے تواضع کی گئی جبکہ شرکائے جلوس پر گلپاشی بھی کی گئی۔ اس موقع پر ملیر کی سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات بشمول شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی، مولانا غلام محمد کراروی، خطیب مرکزی مسجد علامہ ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی، چیئرمین ماڈل کالونی ٹاون ایڈمسٹریشن ظفر احمد خان، وائس چیئرمین فیصل باسط، چیئرمین یونین کونسل 4 کریم بخش، چیئرمین یونین کونسل 3 عاصم حیدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر واجد حسین عابدی، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے رہنما کاچو زاہد علی خان، ایم ڈبلیو ایم ملیر کے رہنما مولانا غلام محمد فاضلی، مولانا موسیٰ علی، صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر قیصر رضا جعفری، آئی ایس او کے رہنما ثمر عباس، رہنما پیام ولایت فاؤنڈیشن محمد اسلم، چیئرمین انجمن محبان عزا ذوالفقار علی بھٹو، رہنما مرکزی تنظیم عزاداری شاہ عالم زیدی، رہنما جعفریہ الائنس اختیار امام رضوی، ایم ڈبلیو ایم رہنما علی احمر زیدی، شعیب زیدی، کاچو نیاز علی خان، ثمر سعید، ممتاز مہدی، مسرور حسین زیدی، اسد علی زیدی، فیض اقبال نقوی، رضا حیدر زیدی، احسن عباس رضوی سمیت ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او، شیعہ علماء کونسل، مختلف ماتمی انجمنوں کے اراکین اور معززین جعفرطیار سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی اور خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: 1085055