QR CodeQR Code

جشن عید میلاد النبیؐ، آئی ایس او کراچی کے تحت سبیلیں

30 Sep 2023 22:48

سبیلوں کے دورہ کے موقع پر آئی ایس او کراچی کے صدر دیباج عابدی نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر، امت مسلمہ کے درمیان پائی جانے والی وحدت سے خائف نظر آتے ہیں، نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے وحدت کی علامت ہے


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر بھر میں تمام یونٹس کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کیلئے خصوصی سبیلیں لگائی گئیں، جبکہ آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر دیباج عابدی نے سبیلوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر، امت مسلمہ کے درمیان پائی جانے والی وحدت سے خائف نظر آتے ہیں، نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے وحدت کی علامت ہے، حضرت محمدؐ کی ولادت باسعادت اور دنیا میں تشریف آوری ایک ایسا تاریخ ساز لمحہ اور انقلاب ہے، جس نے کائنات کو ایک نئی جہت، نیا موڑ اور فلا ح و کامرانی کا ایک نیا دستور عطا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول خداؐ کی ذات وحدت کی علامت ہے، لہٰذا ہر سال کی طرح اس سال بھی آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن بافرمانِ امام خمینیؒ 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1085047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1085047/1/جشن-عید-میلاد-النبی-آئی-ایس-او-کراچی-کے-تحت-سبیلیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com