QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں وحدت امت میلاد ریلی کے مناظر

29 Sep 2023 16:03

سربراہ تحریکِ بیداری امتِ مصطفیؐ اور زعیم جامعہ عروۃ الوثقیٰ نے کہا کہ پیغمبر اعظم کی ولادت ان برکتوں کا نقطئہ آغاز ہے جو اللہ نے بشریت کیلئے مقدر فرمائی ہیں۔ آپ (ص) نے عرب کی جاہل قوم کو تبلیغ اور تربیت کے ذریعے خیرِ امت میں بدل دیا اور ان کی باہمی دشمنیوں کو اخوت و محبت میں ڈھال دیا۔


اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبی (ص) کی با برکت مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعہ العروة الوثقیٰ سے والٹن  فیروز پور روڈ تک ایک عظیم الشان وحدت امت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بِلا تفریقِ مسلک و مذہب ہزاروں افراد نے شرکت کی اور رسول اللہ(ص) سے اپنے عشق و عقیدت کا اظہار کیا۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریکِ بیداری امتِ مصطفیؐ اور زعیم جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ پیغمبر اعظم کی ولادت ان برکتوں کا نقطئہ آغاز ہے جو اللہ نے بشریت کیلئے مقدر فرمائی ہیں۔ آپ (ص) نے عرب کی جاہل قوم کو تبلیغ اور تربیت کے ذریعے خیرِ امت میں بدل دیا اور ان کی باہمی دشمنیوں کو اخوت و محبت میں ڈھال دیا۔


خبر کا کوڈ: 1084750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1084750/1/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-میں-وحدت-امت-میلاد-ریلی-کے-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com