QR CodeQR Code

لاہور، دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ میں 38ویں سالانہ قومی میلاد النبیؐ کانفرنس

24 Sep 2023 12:23

دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ میں قومی میلادالنبی(ص) کانفرنس سے خطاب میں بیگم گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آپؐ کی تشریف آوری سے کفر کے بادل چھٹ گئے اور کائنات روشن ہوئی۔ ربیع الاول کا بابرکت مہینہ رحمت و برکتوں کے نزو ل کا مہینہ ہے۔ ولادت مصطفی ایک مومن کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اور عظیم ترین نعمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بیگم گورنر پنجاب عائشہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نبی کریم کی آمد سے ہی خواتین کو عزت سے جینے کا حق ملا۔ آپؐ  کی تشریف آوری سے کفر کے بادل چھٹ گئے اور کائنات روشن ہوئی۔ ربیع الاول کا بابرکت مہینہ رحمت و برکتوں کے نزو ل کا مہینہ ہے۔ ولادت مصطفی ایک مومن کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اور عظیم ترین نعمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ میں 38سالانہ قومی میلاد النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظمہ دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ وسابق رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی سمیت دیگر خواتین رہنماؤں بھی خطاب کیا۔ محفل میلاد میں مختلف دینی مدارس کی معلمات، طالبات، مذہبی و سیاسی تنظیمات کی خواتین رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ 


خبر کا کوڈ: 1083618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1083618/1/لاہور-دارالعلوم-سراجیہ-نعیمیہ-میں-38ویں-سالانہ-قومی-میلاد-النبی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com