QR CodeQR Code

کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس

28 Jul 2023 02:36

جلوس کی قیادت کے فرائض ابو الحسن اسکاؤٹس نے انجام دیئے، جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک تھی جن میں مرد، خواتین و بزرگ اور بچے بھی شامل تھے۔ شرکاء کے لئے مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے رہنمائی کیمپ اور سبیلیں لگائی گئی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن سادات امروہہ کی جانب سے کراچی میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے شبیہ علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی و مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکائے جلوس نے محفل شاہ خراساں میں نماز ظہرین ادا کی، بعد ازاں نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوا جو نمائش چورنگی سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ پر آیا، جلوس کی قیادت کے فرائض ابو الحسن اسکاؤٹس نے انجام دیئے، جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک تھی جن میں مرد، خواتین و بزرگ اور بچے بھی شامل تھے۔ شرکاء کے لئے مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے رہنمائی کیمپ اور سبیلیں لگائی گئی تھیں۔ مرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ، صدر ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، جامعہ کلاتھ سے ہوتا بارہ امام بارگاہ پہنچا، جہاں شرکائے جلوس نے ماتم داری اور نوحہ خوانی کی اور نماز مغربین ادا کی۔ بعد ازاں جلوس لائٹ ہاوس، ڈینسو ہال اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کی سیکورٹی کے لئے انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے راستے میں آنے والی تمام گلیوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں لگاکر بند کیا گیا اور ایم اے جناح روڈ کی تمام دکانوں کو سیل کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1072209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1072209/1/کراچی-میں-8-محرم-الحرام-کا-مرکزی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com