QR CodeQR Code

کراچی میں پیغام شہادت سیدنا امام حسینؑ سیمینار

24 Jul 2023 14:17

سیمینار سے خطاب میں علماء نے کہا کہ اہل بیتؑ سے عقیدت و محبت کُلّ ایمان ہے، اہل بیت اطہار نبیؐ کے گھر والے ہیں، اصحاب رسولؐ دَر والے ہیں، فلسطین و کشمیر کی آزادی جرأت حسینی سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے، شہادت امام حسینؑ استعمار کے خلاف امن و وحدت و بیداری کا درس دیتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں سرپرست مولانا انتظارالحق تھانوی کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں 16 واں سالانہ پیغام شہادت سیدنا امام حسینؑ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔  سیمینار سے محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ محمد حسین مسعودی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، سید شبر رضا رضوی، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، مولانا مفتی محمد داؤد، علامہ عبدالماجد فاروقی، مولانا منظرالحق تھانوی، مولانا قاری سید طاہر جمال تھانوی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، اسرار عباسی، محمد اسلم خان خٹک ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مفتی فیصل عزیز، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ علی سرکار نقوی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی مصدق الامین، صاحبزادہ مولانا حافظ عبدالمجید، مولانا محمد جنید باڑی، مولانا محمد اقبال ڈھروی، مولانا علی المرتضیٰ، مولانا علی رحمت حجتی اسلام آباد، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک، مولانا عبد الباسط فریدی قادری، مولانا قاری محمد ندیم فاروقی و دیگر نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی، قاری حسین الدین شاہ رحمانی، فاروق احمد ریحان نے نواسہ رسول سیدنا امام حسینؑ و شہدائے کربلا کی شان میں منقبت پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 1071529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1071529/1/کراچی-میں-پیغام-شہادت-سیدنا-امام-حسین-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com