QR CodeQR Code

علامہ صادق جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم وفد کی میئر کراچی سے ملاقات

22 Jul 2023 19:00

وفد میں سید زین رضوی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی اور احسن رضوی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے ایام عزا کے موقع پر بلدیاتی کاموں اور مسائل سے میئر کراچی کو تفصیل سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب سے ملاقات کی۔ وفد میں سید زین رضوی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی اور احسن رضوی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے ایام عزا کے موقع پر بلدیاتی کاموں اور مسائل سے میئر کراچی کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر محرم الحرام میں ضلع وسطی، ضلع ملیر، ضلع ویسٹ، ضلع کیماڑی اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے بلدیاتی مسائل، سیوریج، روڈ کارپیٹنگ، اسٹریٹ لائٹ، کے الیکٹرک کراچی شہر میں لگنے والی سبیلوں اور دیگر مسائل کی جانب بھی توجہ دلائی گئی۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایم ڈبلیو ایم وفد کو جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں پاکستان کی سالمیت استحکام تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1071190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1071190/1/علامہ-صادق-جعفری-کی-سربراہی-میں-ایم-ڈبلیو-وفد-میئر-کراچی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com