QR CodeQR Code

متحدہ علماء محاذ کی جانب سے استقبال محرم و امن و یکجہتی سیمینار

17 Jul 2023 16:49

سیمینار سے علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، سید شبر رضا رضوی، علامہ نثار قلندری، علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، مفتی فیصل عزیز بندگی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی سمیت دیگر نے کیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی سرپرست خطیب پاکستان مولانا انتظار الحق تھانوی کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں استقبال محرم و امن و یکجہتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، سید شبر رضا رضوی، علامہ نثار قلندری، علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، مولانا منظرالحق تھانوی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، مولانا قاری سید طاہر جمال تھانوی، اسرار عباسی، محمد اسلم خان خٹک ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، مفتی فیصل عزیز بندگی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، علامہ علی سرکار نقوی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، تاجر رہنما مولانا محمد جنید باڑی، صاحبزادہ مولانا حافظ عبدالمجید، مفتی مصدق الامین، مولانا محمد اقبال ڈھروی، مولانا علی المرتضیٰ، مولانا علی رحمت حجتی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک، مولانا عبد الباسط فریدی قادری، مولانا قاری محمد ندیم فاروقی و دیگر نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی، قاری حسین الدین شاہ رحمانی، فاروق احمد ریحان نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مولانا انتظار الحق تھانوی نے ملکی امن و استحکام، فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔


خبر کا کوڈ: 1070182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1070182/1/متحدہ-علماء-محاذ-کی-جانب-سے-استقبال-محرم-امن-یکجہتی-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com