آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات
16 Jul 2023 20:46
جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے توانائی کے شعبے میں تعاون کا خصوصی ذکر کیا اور اس سے متعلق فوری جامع حکمت عملی اپنانے کے طریقوں پر غور کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے چاہییں۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے درمیان ملاقات میں سرحدوں کے تحفظ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جغرافیائی سالمیت کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ سرحدوں کو محفوظ بنانے، توانانی، اقتصادی، تجارتی اور سماجی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے اس حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کے طریقوں پر غور کر رہا ہے۔ ایرانی صدر نے زور دے کر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لیے سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔
خبر کا کوڈ: 1070011