QR CodeQR Code

اسلام آباد، جے ایس او پاکستان کا اجلاس مجلس عاملہ

15 Jul 2023 17:33

تین روزہ اجلاس کے پہلے دن کی پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جس کے بعد تمام اراکین نے اپنا تعارف کروایا، مرکزی صدر نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی مجلسِ عاملہ سال 2022 تا 24 کا تیسرا اجلاس مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید راشد حسین نقوی کی صدارت میں جامعہ مدینۃ العلم بارہ کہو، اسلام آباد میں جاری ہے۔ تین روزہ اجلاس کے پہلے دن کی پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جس کے بعد تمام اراکین نے اپنا تعارف کروایا، مرکزی صدر نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔ سیکرٹری مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان حسن عباس نے اراکین سے مرکزی مجلسِ عاملہ کی رکنیت کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ڈویژنز کی جانب سے کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اجلاسِ مرکزی مجلس عاملہ کے پہلے دن کی پہلی نشست کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے ہوا۔ 


خبر کا کوڈ: 1069790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1069790/1/اسلام-آباد-جے-ایس-او-پاکستان-کا-اجلاس-مجلس-عاملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com