ایرانی صدر کی شہید قاسم سلیمانی کی قبر پر حاضری
1 Jul 2023 18:27
کرمان کے دورے کے موقع پر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے شہید جنرل سلیمانی کے مزار پر حاضری دی ہے۔ آیت اللہ ابراہیم رئیسی اس دورے کے دوران کرمان شہر میں متعدد اہم تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اس وقت متعدد تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لئے کرمان کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے سپاہ قدس کے سابق سربراہ شہید جنرل سلیمانی کے مزار پر حاضری دی ہے۔ آیت اللہ ابراہیم رئیسی اس دورے کے دوران کرمان شہر میں متعدد اہم تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1067020