QR CodeQR Code

بلوچستان، سیلاب متاثرین کو تعمیر شدہ گھر دینے کی تقریب

26 Jun 2023 18:47

تقریب میں علاقائی معززین میر اسلام خان جمالی، سید حاجن شاہ، سید ابراہیم شاہ، مولانا زاہد حسین جعفری، سابقہ ایس ایچ او مقبول حسین جمالی، زوار راہب علی جمالی، سوڈھل خان جمالی، سماجی رہنما محسن علی جمالی، علی حیدر پندرانی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ  کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کے زیر سرپرستی سفینہ تعاون کے ذریعے  پنجاب، سندھ و بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مستقل رہائش کے سلسلے میں مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ سفینہ تعاون کے تحت بلوچستان کے علاقے گنداخہ میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ گنداخہ کے مسؤل سید مختار حسین نقوی اور انجینئر امیر رضا کی نگرانی میں مدیر اعلیٰ جامعہ عروۃ الوثقی علامہ سید جواد نقوی کی جانب سے تحصیل گنداخہ کے گوٹھ محرم لشاری، گوٹھ علی حسن، گوٹھ اللہ رکھیا، گوٹھ ساتھن جمالی اور گوٹھ محرم پلال میں سیلاب متاثرین کیلئے گھر بنائے گئے اور تکمیل شدہ گھروں کی تقسیم کیلئے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی علامہ ناصر المہدی تھے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں مومنین و معززین علاقہ نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1066192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1066192/1/بلوچستان-سیلاب-متاثرین-کو-تعمیر-شدہ-گھر-دینے-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com