QR CodeQR Code

مرکزی تنظیم عزاداری کے تحت کراچی میں عزاداری کنونشن

9 Jun 2023 19:15

کنونشن سے خطاب میں شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے ہزاروں جانوں کا نذرانہ دیا مگر کبھی عزاداری امام حسینؑ سے پیچھے نہیں ہٹی، عزاداری امام حسینؑ برپا کرنا ہمارا حق سے جس سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ المحسن کراچی میں عزاداری کنونشن سرپرستِ اعلی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی، حسنین مہدی رضوی، جعفریہ الائنس کے علامہ باقر حسین زیدی، شبر رضا رضوی، مجلس وحدت مسلمین کے علی حسین نقوی، مجلس ذاکرین امامیہ کے علامہ نثار قلندری، علامہ ماجد رضا عابدی، علامہ شیخ محمد صادق جعفری، علامہ حسن رضا رضوی، جعفریہ رابطہ کونسل کے ڈاکٹر علی محمد بخاری، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے رہنما علامہ رضی حیدر زیدی، علامہ زوہیر عابدی، مولانا مبشر علی زیدی، علامہ جعفر رضا علوی، علامہ اسد زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، منور عالم، آئی ایس او کے غیور عباس، اسکاؤٹس سے ساجد علی، مہدی حسن، شہزاد اور ملتِ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1062871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1062871/1/مرکزی-تنظیم-عزاداری-کے-تحت-کراچی-میں-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com