آئی ایس او کراچی کے تحت مردہ باد امریکا ریلی
16 May 2023 22:44
احتجاجی ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں اسرائیل کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں جو بانیان پاکستان اور قائداعظم کے نظریہ سے غداری ہیں، ریاست پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے نظریہ کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، پاکستان کی عوام اپنے وطن کے بانیان کے نظریہ پر کاربند ہیں اور کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اور ایسی ہونے والی ہر کوشش کے خلاف سینہ سپر رہیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرمان پر 16 مئی یوم مردہ باد امریکا بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر مردہ باد امریکہ ریلی نمائش تا کراچی پریس کلب نکالی گئی۔ ریلی سے مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان مولانا ناظر عباس تقوی، صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن مولانا صادق جعفری، رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم، مرکزی رہنما جمیعت علماء پاکستان مولانا عقیل انجم سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی نے امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔
خبر کا کوڈ: 1058247