QR CodeQR Code

کراچی میں پاک ایران تعلقات پر سیشن

16 May 2023 21:26

پی سی ایف آر کے زیر اہتمام سیشن سے خطاب میں ڈاکٹر وحید جلال زادہ نے کہا کہ ایران اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ بھی باہمی طور پر مفید تعلقات سے لطف اندوز ہوتے ہیں، ایران کے ایک صوبے کے گورنر کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے انہوں نے دیکھا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے لیے بہت اہم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کی جانب سے کراچی میں "پاکستان ایران تعلقات: امکانات اور چیلنجز" کے موضوع پر ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وحید جلال زادہ، این ایس ایف پی سی کے ترجمان ڈاکٹر ابوالفضل اموئی، ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے رکن انجینئر رمضان علی سنگڈوینی، حسین اسدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں کراچی میں مقیم قونصل جنرلز، پاکستان کے سابق سفیر، پاکستانی پارلیمنٹیرینز، تاجر برادری، PCFR کے اراکین اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد نے خطبہ اسقبالیہ پیش کیا جبکہ جنرل پی سی ایف آر احسن مختار زبیری نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مفادات کے فروغ میں PCFR کے کردار اور شراکت پر روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 1058235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1058235/1/کراچی-میں-پاک-ایران-تعلقات-پر-سیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com