QR CodeQR Code

لاہور، سانحہ پارا چنار کیخلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

7 May 2023 21:31

لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ہم مظلوموں کیساتھ کھڑے ہیں اور پوری پاکستانی قوم سے کہتے ہین ان مظلوموں کی حمایت میں نکلیں۔ ہم ملک میں امن و امان اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ یہ ملک سنی شیعہ غیر مسلم سب کا وطن ہے۔ یہاں سب کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔ ہم قاتلوں کی گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ پارا چنار اساتذہ کے بہمانہ قتل عام  کیخلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح لاہور پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  مظاہرین نے دہشتگردی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ سید حسن رضا ہمدانی، نقی مہدی، نجم خان، علامہ محمد خان اور آفتاب ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار کی باشعور اور غیور قوم نے وطن پرستی کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا، ہم عرصہ دراز سے مقتدر حلقوں کو متوجہ کرتے رہے کہ پارا چنار میں دشمن ناامنی چاہتا ہے، لیکن کسی نے کان نہیں دھرے، پارا چنار میں شیعہ سنی پُرامن زندگی گزار رہے ہیں، پارا چنار کے شیعہ سنی زمینی تنازعات کو محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن بعض نامرئی طاقتیں یہان امن نہیں چاہتیں۔


خبر کا کوڈ: 1056497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1056497/1/لاہور-سانحہ-پارا-چنار-کیخلاف-میں-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com