قم المقدسہ، انہدام جنت البقیع کے 100 سال مکمل ہونے پر انٹرنیشنل کانفرنس
6 May 2023 01:08
کانفرنس سے البقیع آرگنائزیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید محبوب مہدی عابدی نجفی، حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسین غیب غلامی الھرساوی، حجۃ الاسلام و المسلمین علی اکبر عالمیان، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد حسن رضوی، انجمن محبان ام الائمہ (س) کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید مراد رضا رضوی و دیگر نے خطاب کیا۔
اسلام ٹائمز۔ قم المقدسہ میں مدرسہ امام خمینیؒ کے شہید صدر ہال میں انہدام جنت البقیع کے 100 سال مکمل ہونے پر تحریر پوسٹ کے زیر اہتمام ایک انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقررین نے آل سعود کے مظالم کے خلاف اپنی آوازیں بلند کیں اور جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی گذشتہ 100 سال کے نشیب و فراز کا تذکرہ کیا، شعرائے کرام نے بھی بقیع کے حوالے سے اشعار پیش کئے، حجۃ الاسلام سید عامر عباس عابدی نوگانوی نے جنت البقیع کے انہدام کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں اشعار پیش کئے۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسے مولانا سید فرزان حیدر نے بہترین انداز میں انجام دیا، نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام و المسلمین سید حیدر عباس زیدی نے انجام دیئے۔ تلاوت کے بعد جنت البقیع کے حوالے سے رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے بیان کو نشر کیا گیا۔ کانفرنس سے البقیع آرگنائزیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید محبوب مہدی عابدی نجفی، حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسین غیب غلامی الھرساوی، حجۃ الاسلام و المسلمین علی اکبر عالمیان، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد حسن رضوی، انجمن محبان ام الائمہ (س) کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید مراد رضا رضوی و دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں طلاب ہندوستان کی بعض انجمنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، شرکت کرنے والی انجمنوں میں انجمن آل یاسین، انجمن محبان آل یاسین، انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین، الامام الحسین (ع) ٹرسٹ، المصطفیٰ فاؤنڈیشن کے نام قابل ذکر ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1056126