QR CodeQR Code

کراچی میں جے ڈی سی کے تحت فری ڈائلیسز سینٹر کا افتتاح

28 Apr 2023 23:41

افتتاحی تقریب سے خطاب میں جے ڈی سی رہنماؤں نے کہا کہ مخیر حضرات اور بڑی بڑی کمپنیاں اگر صحت کے شعبے میں ہمارے ہاتھ مزید مضبوط کریں گے تو ہم انشا اللہ سالانہ 3 لاکھ 60 ہزار فری ڈائلیسز کرکے گردوں کے مریضوں کی زندگی آسان بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ملیر میں فری ڈائلیسز سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جے ڈی سی کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ گردوں کے مریضوں کیلئے جے ڈی سی کی جانب سے ایک اور فری ڈائیلیسز سینٹر کا قیام یقینا قابل ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں جے ڈی سی کی بلامعاوضہ خدمات مثالی ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی کورنگی ڈاکٹر محمد علی زیدی اور ڈی ایچ او کورنگی افضل اوڈھو نے بھی نہ صرف جمشید رضا ملیر فری ڈائلیسز سینٹر کو عوام کیلئے خوش آئند قرار دیا بلکہ جے ڈی سی کی فری ڈائگنوسٹک لیب، فری بلڈ بینک اور فری تھلیسیمیا سینٹر کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ جے ڈی سی رہنماؤں نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ملیر میں قائم ہونے والے ڈائلیسز سینٹر کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہاں ہیپاٹائیٹس بی اور سی کے مریضوں کیلئے بھی علیحدہ علیحدہ مشینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1054834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1054834/1/کراچی-میں-جے-ڈی-سی-کے-تحت-فری-ڈائلیسز-سینٹر-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com