QR CodeQR Code

علامہ شبیر میثمی سے پوپ فرانسِس کے نمائندہ کی ملاقات

25 Apr 2023 23:30

پروفیسر سیزورمی نے علامہ شبیر میثمی سے ملاقات میں بین المذاھب ہم آہنگی کا پیغام پہنچایا اور مکالمے کے ذریعے بین المذاھب غلط فہمیوں کو دور کرنے پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاپائے اعظم فرانسس کے نمائندے برائے بین المذاھب دنیاوی مکالمہ اور ہم آہنگی برائے جنوبی ایشیا ایز ایکسیلنسی مونز پروفیسر سوبلس انزیلم سیزورمی ڈی ایس سی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، رابط کونسل اسلام آباد کے صدر محمد علی کاظمی اور مذہبی اسکالر شیخ ساجد رضا بھی موجود تھے۔ پروفیسر سیزورمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کے لیے پاپائے اعظم کا بین المذاھب ہم آہنگی کا پیغام پہنچایا اور مکالمے کے ذریعے بین المذاھب غلط فہمیوں کو دور کرنے پر زور دیا اور اس طرز عمل کو انہوں نے دنیا کے امن اور انسانیت کی بقاء کے لیے ناگزیز قرار دیا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دنیاوی امن کے لیے پوپ فرانسس کی کاوشوں کو سراہا اور بین المذاھب ہم آہنگی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی مذاہبِ کے مابین باہمی احترام کے جذبے کو فروغ حاصل ہو گا اور مذہبی مقدسات کی بے احترامی جس کی کوئی مذاہبِ اجازت نہیں دیتا۔


خبر کا کوڈ: 1054292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1054292/1/علامہ-شبیر-میثمی-سے-پوپ-فرانس-س-کے-نمائندہ-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com