QR CodeQR Code

آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز عیدالفطر

22 Apr 2023 17:48

اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ملی وحدت دشمن کے مفاد میں نہیں، دشمن چاہتا ہے کہ عوام عقائد اور مختلف بنا پر باہم دست و گریبان ہوں، ایک معاشرے میں مختلف آراء کا ہونا کوئی مسئلہ نہیں، یہ امر ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے، کام کرنے اور مہربانی سے پیش آنے میں رکاوٹ نہیں، دشمن کی جانب سے مایوسی پھیلانے اور ملک کے ذمہ داران کی کاوشوں کو نظرانداز کرنے والی کوششوں کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ تہران کے مصلیٰ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی۔ نماز عید کے موقع پر ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سمیت ایران کی تینوں قوا کے سربراہان، اسلامی ممالک کے سفراء، ایران کے اعلیٰ حکام سمیت عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ملی وحدت دشمن کے مفاد میں نہیں، دشمن چاہتا ہے کہ عوام عقائد اور مختلف بنا پر باہم دست و گریبان ہوں، ایک معاشرے میں مختلف آراء کا ہونا کوئی مسئلہ نہیں، یہ امر ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے، کام کرنے اور مہربانی سے پیش آنے میں رکاوٹ نہیں، دشمن کی جانب سے مایوسی پھیلانے اور ملک کے ذمہ داران کی کاوشوں کو نظرانداز کرنے والی کوششوں کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1053778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1053778/1/آیت-اللہ-العظمی-خامنہ-کی-امامت-میں-نماز-عیدالفطر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com