QR CodeQR Code

لاہور، خانہ فرہنگ ایران میں القدس کانفرنس

14 Apr 2023 21:47

قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور مہران موحدفر نے کہا کہ اب مسئلہ فلسطین صرف فلسطینوں کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے، اور "عالمی یوم القدس" دنیا میں فلسطینی عوام کے فطری اور بنیادی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں، دہشتگردی، نسلی عصبیت اور ناانصافی کیخلاف عالمی مزاحمتی تحریک کی ایک علامت بن گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے سالانہ القدس کانفرنس بعنوان ”قدس، اتحاد بین المسلمین کی علامت“  کا انعقاد کیا گیا، جس میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ  سندر شریف علامہ پیر سید محمد حبیب عرفانی چشتی، جامعہ عروہ الوثقی سے ملک شفقت عباس، سابقہ ممبر پارلیمنٹ اور رہنما مجلس وحدت مسلمین زہرا نقوی، مفتی عاشق حسین، سربراہ ادارہ منہاج الحسین لاہور علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، چیئرمین تحریک وحدت اسلامی پاکستان صاحبزادہ پیر ملک پرویز اکبر ساقی، چیئرمین ادارہ منہاج الاسلام الحاج پیر اختر رسول قادری اور سیکرٹری جنرل علماء مشائخ رابطہ کونسل برہان الدین احمد عثمانی، بیرسٹر عامر حسین، چودھری افتخار کمبوہ، احمد جواد فاروق رانا، عالمی امور کے ماہر سید محمد مہدی، علامہ محمد حسین گولڑوی سمیت نامور سیاسی، مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 


خبر کا کوڈ: 1052421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1052421/1/لاہور-خانہ-فرہنگ-ایران-میں-القدس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com