QR CodeQR Code

لاہور، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی القدس ریلی

14 Apr 2023 21:09

ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ ارض مقدس فلسطین پر صہیونزم کی یلغار، اسلام اور مسلمانوں کے قلوب پر ایک دیرینہ زخم ہے جس میں روز بروز شدت لائی جا رہی ہے۔ یہ خونخوار بھیڑیا برطانیہ کا لگایا ہوا شجرئہ خبیثہ ہے اور امریکہ نے اس کی پرورش کی ہے ان تمام ممالک کیساتھ پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک کی دوستی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر لاہور کی مال روڈ پر تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ ریلی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مشائخ عظام نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں باحجاب خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف نعرے درج تھے۔


خبر کا کوڈ: 1052414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1052414/1/لاہور-تحریک-بیداری-امت-مصطفی-کی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com