QR CodeQR Code

لاہور، شیعہ علماء کونسل کی القدس ریلی

14 Apr 2023 19:44

ریلی کے شرکاء کا مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی، ناجائز اسرائیلی ریاست کے خاتمے کا مطالبہ، متنازع فوجداری بل، صرف ایک ہی مکتبہ فکر کے ترجمان تعلیمی نصاب کو مسترد کرتے ہیں، ریلی میں وفاق المدارس الشیعہ، جے ایس او کے رہنما بھی شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد فرزندان توحید نے القدس ریلیاں نکال کر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر القدس ریلی کی قیادت سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے کی۔ ریلی میں شیعہ سنی مسالک کے اکابرین، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1052393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1052393/1/لاہور-شیعہ-علماء-کونسل-کی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com