QR CodeQR Code

لاہور، اعتکاف معنوی

11 Apr 2023 16:28

اعتکاف کی آخری رات میں شبِ بیداری کا انتظام بھی کیا گیا جس میں مناجاتِ امیر المومنین کی تلاوت قاری سبطِ محمد نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیرِ اہتمام سہ روزہ اعتکافِ معنوی کا انعقاد کیا گیا۔ اعتکاف معنوی میں جامعہ پنجاب سمیت دیگر پروفیشنل اداراجات سے امامیہ طلباء نے شرکت کی۔ حجت الاسلام المسلمین مولانا شیخ کاظم، مولانا محمد علی فضل، مولانا محمد علی جاوا، مولانا مہدی کاظمی، مولانا سید اسد عباس نقوی اور مولانا قلبِ عباس نے طلباء سے دورانِ اعتکاف مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔معتکفین کو احکامِ الٰہی، توحید، ولایتِ فقیہ، اور امام سے تعلق کے اثرات پر درس دیے گئے۔ اعتکاف کی آخری رات میں شبِ بیداری کا انتظام بھی کیا گیا جس میں مناجاتِ امیر المومنین کی تلاوت قاری سبطِ محمد نے کی۔


خبر کا کوڈ: 1051759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1051759/1/لاہور-اعتکاف-معنوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com